ہفتہ، 11-جولائی،2026
ہفتہ 1448/01/26هـ (11-07-2026م)

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی؛ گرمی سے کچھ ریلیف متوقع

21 مئی, 2026 13:25

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم کئی شہروں میں آندھی اور گرج چمک کا امکان بھی ہے۔

خیبرپختونخوا میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، دیر، سوات، مالم جبہ، کوہستان، باجوڑ، کالام، چترال، بونیر، کوہاٹ، ایبٹ آباد، پشاور، صوابی، مردان، مالاکنڈ، پاراچنار، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت، کرک اور وزیرستان میں بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

گزشتہ شب خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اپر دیر میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ میرکھانی میں 17، کالام میں 16، دروش میں 13 اور پٹن میں 8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

لاہور کے کچھ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوا اور گرمی میں کمی آئی۔ تاہم آج شہر میں بارش کے امکانات نہیں اور موسم خشک رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری ہے جو 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار 5 سے 26 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے اور نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔

 

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔