جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد انتقال کر گئے

جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد از نمازِ عصر منصورہ میں ادا کی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میاں مقصود احمد کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کا سرمایۂ افتخار تھے اور ان کی وفات تحریکِ اسلامی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں مقصود احمد کی مغفرت فرمائے، انہیں غریقِ رحمت کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












