جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والوں کیلئے سکیورٹی کا اعلان

22 مئی, 2026 12:30

کراچی میں بینکوں سے بڑی رقم نکالنے والے شہریوں کی حفاظت کیلئے سندھ پولیس نے نئی سکیورٹی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہری اب بینک سے بھاری رقم نکالنے کے بعد تحفظ کیلئے پولیس کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود بینکوں کے باہر آگاہی بینرز آویزاں کریں تاکہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

سندھ پولیس کے مطابق شہری بینک سے رقم نکالنے کے بعد قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر کے سکیورٹی حاصل کر سکتے ہیں۔ پولیس اہلکار شہری کو منزل تک پہنچانے کیلئے ساتھ ہوں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ واردات کو روکا جا سکے۔

یہ اقدام خاص طور پر اُن علاقوں میں اہم سمجھا جا رہا ہے جہاں بینک کے باہر نگرانی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد اس سکیورٹی سروس سے فائدہ نہیں اٹھا رہی۔ ماہرین کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ پولیس پر اعتماد کی کمی اور نظام سے متعلق خدشات ہیں۔

کراچی میں ماضی میں ہونے والے واقعات نے شہریوں کو محتاط بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اکثر اپنی مدد آپ کے تحت یا نجی سکیورٹی پر انحصار کرتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔