پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

8 سال بعد ریلوے ملازمین کو بڑا ریلیف، الاؤنسز کی ادائیگی سے مالی بحران ختم ہونے کی امید

22 مئی, 2026 09:42

پاکستان ریلویز نے درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 8 سال سے زیر التواء سفری الاؤنس کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اس مقصد کیلئے 70 ملین روپے فوری طور پر جاری کیے گئے ہیں۔

ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی مالیاتی اصلاحات کے بعد ادارے میں واجبات کی ادائیگی کا عمل تیز کیا گیا ہے۔ طویل عرصے بعد الاؤنس ملنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف ریلوے اسٹیشنز پر ملازمین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان ریلویز نے صرف ملازمین ہی نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے بقایاجات کیلئے بھی 290 ملین روپے جاری کیے ہیں تاکہ جاری منصوبے متاثر نہ ہوں۔

حکام کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے تمام چیکس پہلے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت پاکستان ریلویز کو مالی خسارے سے نکال کر مستحکم ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کے مطابق بروقت ادائیگیوں سے ملازمین کے حوصلے بلند ہوں گے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔