ہفتہ، 23-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/06هـ (23-05-2026م)

آئی ایم ایف شرط: بجلی سبسڈی محدود کر دی گئی

23 مئی, 2026 12:15

وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت پاکستان میں بجلی کی سبسڈی کا نظام تبدیل کیا جا رہا ہے، اور اب یہ سہولت صرف کم آمدن والے صارفین کو دی جائے گی۔

حکام کے مطابق 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے وہی صارفین سبسڈی کے اہل ہوں گے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں گے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ سبسڈی حاصل کرنے کیلئے صارفین کو ایک کیو آر کوڈ اسکین کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی، جس کے بعد ان کا ڈیٹا نادرا کے ریکارڈ سے تصدیق کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2027 کے بعد ملک بھر میں مکمل طور پر ٹارگٹڈ سبسڈی نظام نافذ کر دیا جائے گا، جس کے تحت صرف مستحق افراد ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک سے زیادہ میٹر رکھنے والے اور بڑے گھروں میں رہنے والے صارفین کو سبسڈی نہیں دی جائے گی، کیونکہ حکومت کے مطابق بجلی، گیس اور دیگر سہولیات کی سبسڈی صرف کم آمدن طبقے کیلئے ہونی چاہیے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے توانائی شعبے میں مالی دباؤ کم ہوگا، تاہم عام صارفین پر بجلی کے بلوں میں واضح فرق بھی پڑ سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔