ہفتہ، 23-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/06هـ (23-05-2026م)

سندھ میں ہیٹ ویو کا خطرہ، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

23 مئی, 2026 12:07

محکمہ موسمیات نے سندھ میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پیش گوئی کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

اندرونِ سندھ کے کئی اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کیلئے۔

حکام نے شہریوں، کسانوں اور بزرگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران زیادہ پانی پینا، ہلکے کپڑے پہننا اور سایہ دار جگہوں پر رہنا ضروری ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔