بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے بچے کیلئے پانچ ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

Bright future for children!!! Learn the registration process for the Benazir Education Scholarship Program
حکومتِ پاکستان نے بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کے بچوں کیلئے سہ ماہی تعلیمی وظیفے کے حصول کا مکمل طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
یہ پروگرام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کفالت اسکیم سے منسلک مستحق خواتین کے بچوں کیلئے ہے، جس کا مقصد بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنا اور اسکولوں میں داخلے کی شرح بڑھانا ہے۔
کون اہل ہے؟
پروگرام کے مطابق صرف وہ بچے اہل ہیں جن کی والدہ بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ اور فعال مستحق ہوں۔ بچے کے پاس نادرا کا ب فارم (سی آر سی) ہونا ضروری ہے۔
عمر کی حد تعلیمی سطح کے مطابق مقرر ہے، جس میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری طلبہ شامل ہیں۔
رجسٹریشن کا طریقہ
والدین کو قریبی بی آئی ایس پی دفتر جانا ہوگا جہاں بچے کا ب فارم اور رجسٹرڈ موبائل نمبر فراہم کیا جاتا ہے۔
رجسٹریشن کے بعد ایک انرولمنٹ سلپ جاری کی جاتی ہے جسے اسکول یا کالج سے تصدیق کرانا لازمی ہے۔
اس کے بعد یہ تصدیق شدہ سلپ دوبارہ بی آئی ایس پی دفتر میں جمع کرائی جاتی ہے اور جانچ کے بعد وظیفہ جاری کر دیا جاتا ہے۔
لازمی شرائط
حکام کے مطابق بچے کی اسکول یا کالج میں کم از کم 70 فیصد حاضری ضروری ہے، بصورت دیگر وظیفہ روک دیا جائے گا۔ ب فارم کی نادرا سے تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
وظیفے کی رقم
تعلیمی سطح کے مطابق رقم مختلف ہے:
- جماعت 1 سے 5 تک: 2500 سے 3000 روپے
- جماعت 6 سے 10 تک: 3500 سے 4000 روپے
- جماعت 11 سے 12 تک: 4500 سے 5000 روپے
اضافی سہولت
طالبات کیلئے پرائمری تعلیم مکمل کرنے پر 3000 روپے کا خصوصی گریجویشن بونس بھی دیا جاتا ہے تاکہ لڑکیوں کی تعلیم کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









