پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم کے ساتھ غیر رسمی ملاقات

25 مئی, 2026 16:02

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات عظیم عوامی ہال میں منعقدہ ایک پُروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی۔

اس موقع پر چین کے وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر تبادلہ خیال بھی ہوا جس میں مختلف امور پر غیر رسمی گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔