پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

خیبر پختونخوا؛ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد نظریے کو عوام نے مسترد کر دیا

25 مئی, 2026 15:46

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف عوامی ردعمل کھل کر سامنے آنے لگا ہے۔ کوہاٹ روڈ، باڑہ، خیبر ایجنسی اور پشاور میں دیواروں پر کیے گئے نعرے اس بات کی عکاسی کر رہے ہیں کہ عوام شدت پسندی اور تشدد کے نظریے کو مسترد کر چکے ہیں۔

علاقے میں نظر آنے والی وال چاکنگ میں دہشتگردی کے خلاف سخت پیغامات درج کیے گئے ہیں، جنہیں عوامی غصے اور نفرت کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

مقامی حلقوں کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے باعث ہزاروں بے گناہ شہری، علما، پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جس کے باعث لوگ اب کھل کر دہشتگرد گروہوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اپنے علاقوں میں بدامنی اور تشدد کی واپسی نہیں چاہتے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عوامی سطح پر اس طرح کے ردعمل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لوگ دہشتگردی کے خلاف متحد ہو رہے ہیں اور امن کے قیام کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔