منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز

26 مئی, 2026 11:09

آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ معاشی سروے 4 جون کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ پنشن میں 5 سے 7.5 فیصد تک اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ سے متعلق ذرائع کے مطابق بجٹ کو محرم الحرام سے پہلے منظور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم بعض معاشی اور علاقائی حالات کے باعث تاریخ میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں ماہرین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر سے زائد ہو چکے ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مرکزی بینک کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 324 ملین ڈالر تک محدود ہے۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی دوبارہ دو ہندسوں میں آ گئی ہے جبکہ ٹیکس وصولی کا ہدف بھی کم رہا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔