منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

کیو آر کوڈ کے ذریعے بجلی بل سبسڈی حاصل کرنے کا آسان طریقہ

26 مئی, 2026 09:43

پنجاب حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سبسڈی کے حصول کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق اب صارفین اپنے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرکے آسانی سے سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

اس سہولت کا مقصد کم آمدن والے خاندانوں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

رجسٹریشن کے لیے صارفین کو اپنے بجلی بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ سرکاری پورٹل پر منتقل ہو جائیں گے۔

پورٹل پر صارفین کو 14 ہندسوں پر مشتمل ریفرنس نمبر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ کے ذریعے تصدیق مکمل کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کے پاس اسمارٹ فون موجود نہیں یا جو ٹیکنالوجی استعمال نہیں کر سکتے، ان کی مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور یونین کونسل کی سطح پر خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی بل پر درج نام اور شناختی کارڈ کی معلومات درست اور ایک جیسی ہوں تاکہ سبسڈی کے حصول میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

حکومت کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد سبسڈی کی شفاف تقسیم یقینی بنانا اور غیر مستحق افراد کی جانب سے غلط فائدہ اٹھانے کا راستہ روکنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔