منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

26 مئی, 2026 10:56

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ایک سے 2.20 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھ کر 11.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 11.82 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق بہبود اور پنشن اسکیموں پر منافع کی شرح 12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی نئی شرح 12.96 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق شرح منافع میں اضافہ بچت کرنے والے افراد کو زیادہ مالی فائدہ فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔