منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

عیدالاضحیٰ: کراچی میں قصابوں نے جانوروں کی کٹائی کے ریٹس جاری کر دیے

26 مئی, 2026 12:21

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصابوں کی جانب سے جانوروں کی کٹائی کے نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایمپریس مارکیٹ میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے پہلے دن بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 18 سے 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ بکرے کی ذبح کے لیے 4 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

اونٹ کی کٹائی کے لیے پہلے دن 40 سے 50 ہزار روپے تک چارج کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن کٹائی کے ریٹس میں تقریباً 30 فیصد تک کمی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق 2 سے 2.5 من وزنی بڑے جانور کی کٹائی کا ریٹ 14 سے 18 ہزار روپے رکھا گیا ہے، جبکہ 20 کلو وزنی بکرے کی کٹائی کے لیے 5 سے 10 ہزار روپے تک فیس لی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔