منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

سمر انٹرن شپ کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم موقع

26 مئی, 2026 09:55

وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ ہراسانی میں سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے لیے طلبہ سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

یہ انٹرن شپ پروگرام 15 جون سے 15 اگست 2026 تک جاری رہے گا، جس میں قانون، انتظامیہ، معلوماتی ٹیکنالوجی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے طلبہ حصہ لے سکیں گے۔

حکام کے مطابق یہ پروگرام خاص طور پر آخری سال کے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ وفاقی ادارے میں عملی تجربہ حاصل کر سکیں اور کام کی جگہوں پر عزت، مساوی مواقع اور ہراسانی سے تحفظ کے نظام کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔

فریش گریجویٹس کو بھی انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

درخواست دینے کے لیے امیدوار اس آن لائن فارم کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں:

درخواست فارم

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔