بدھ، 27-مئی،2026
بدھ 1447/12/10هـ (27-05-2026م)

بہبود سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

27 مئی, 2026 10:39

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں ترمیم کر دی ہے، تاہم بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع کو برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ اسکیم وفاقی حکومت نے 2003 میں بیواؤں اور بزرگ شہریوں کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کی تھی، جس کے بعد اس کا دائرہ کار معذور افراد اور خصوصی بچوں کے سرپرستوں تک بھی بڑھا دیا گیا۔

سرٹیفکیٹس کی مالیت

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس مختلف مالیت میں دستیاب ہیں، جن میں پانچ ہزار، دس ہزار، پچاس ہزار، ایک لاکھ، پانچ لاکھ اور دس لاکھ روپے کے سرٹیفکیٹس شامل ہیں۔

سرمایہ کاری کی حد

اس اسکیم میں کم از کم سرمایہ کاری پانچ ہزار روپے سے کی جا سکتی ہے، جبکہ انفرادی سطح پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی حد 75 لاکھ روپے مقرر ہے۔

منافع کی شرح

حکومت نے بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12 فیصد برقرار رکھی ہے۔ اس کے مطابق ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ تقریباً 1000 روپے منافع حاصل ہوتا ہے۔

منافع کی ادائیگی

اسکیم کے تحت منافع کی ادائیگی خریداری کی تاریخ سے ماہانہ بنیادوں پر کی جاتی ہے۔

ٹیکس اور زکوٰۃ سے استثنیٰ

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر حاصل ہونے والے منافع پر کوئی ودہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہوتا، اور نہ ہی اس پر زکوٰۃ کی کٹوتی کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ اسکیم محفوظ اور مستحکم سرمایہ کاری تصور کی جاتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔