بدھ، 27-مئی،2026
بدھ 1447/12/10هـ (27-05-2026م)

آپ کا شناختی کارڈ کہاں اور کیسے استعمال ہوا؟ جانئے مکمل طریقہ

27 مئی, 2026 10:02

نادرا نے شہریوں کی سہولت اور شناختی ڈیٹا کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے اب شہری اپنے شناختی کارڈ کے استعمال کا مکمل ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔

اس سسٹم کے تحت شہری یہ جان سکیں گے کہ ان کا شناختی کارڈ کہاں کہاں اور کس مقصد کے لیے استعمال ہوا، چاہے وہ بینک اکاؤنٹ کھلوانا ہو، سم کارڈ کا اجرا ہو یا کسی بھی قسم کی تصدیق کا عمل۔

نادرا کے مطابق یہ سہولت شہریوں کو فراڈ اور غیر قانونی استعمال سے بچانے میں مدد دے گی۔

پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے ریکارڈ چیک کرنے کا طریقہ

شہری اپنے موبائل فون میں پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

اس کے بعد مین مینو میں موجود "یوزیج ہسٹری” یا "ویری فکیشن ہسٹری” کے آپشن پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو اپنے شناختی کارڈ کے استعمال کا ریکارڈ نظر آئے گا۔

اس ریکارڈ میں گزشتہ 10 سال تک کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں کہ آپ کا شناختی کارڈ کب اور کہاں استعمال ہوا۔

ویب سائٹ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کا طریقہ

شہری نادرا کی آفیشل پاک آئی ڈی ویب پورٹل پر بھی لاگ ان کر کے اپنا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں۔ وہاں بھی اسی طرح شناختی کارڈ کے استعمال کی مکمل تفصیلات دستیاب ہوتی ہیں۔

ایس ایم ایس کے ذریعے سمز کی معلومات

اگر کوئی صارف صرف یہ جاننا چاہے کہ اس کے شناختی کارڈ پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں تو وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 668 پر ایس ایم ایس بھیج سکتا ہے۔

یہ سہولت شہریوں کو اپنے شناختی ڈیٹا پر نظر رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی سے بچنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔