ہفتہ، 30-مئی،2026
جمعہ 1447/12/12هـ (29-05-2026م)

بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف کی تیاریاں، وزیر خزانہ نے اہم اشارہ دے دیا

29 مئی, 2026 12:19

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تیاریوں میں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف اقدامات زیر غور ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ نئے بجٹ میں عوام پر کم سے کم مالی بوجھ ڈالا جائے اور زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ بجٹ عوام دوست ہونا چاہیے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس بار حکومت ٹیکسوں میں اضافے کے بجائے ٹیکس نظام کی بہتری، انفورسمنٹ اور کمپلائنس پر توجہ دے رہی ہے تاکہ ٹیکس چوری کی روک تھام کی جا سکے اور ریونیو میں اضافہ ممکن ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مسلسل مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جن کے مثبت اثرات آہستہ آہستہ سامنے آ رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب کے مطابق عالمی سطح پر اس وقت فوڈ سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم پاکستان کو امید ہے کہ حکومتی معاشی اقدامات اور قیادت کی پالیسیوں کے باعث صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ نے اشارہ دیا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، جبکہ معاشی استحکام کو بھی برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔