پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ مرکزی رہنما گرفتار

PTI Suffers Major Setback; Leader Arrested
گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات نے سیاسی ماحول کو گرم کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید اکبر خان گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے تھے۔ اسی دوران ہنزہ کے علاقے میں انہیں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ روک لیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ قومی اسمبلی کے رکن سلیم الرحمان، سید محبوب شاہ اور چند دیگر سیاسی کارکن بھی انتظامیہ کی کارروائی کی زد میں آئے۔
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے کہا گیا آپ کے پاس این او سی نہیں اس لیے گلگت سے نکل جائیں۔ کیا گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟
اس سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکا گیا تو پارٹی سخت ردعمل پر غور کر سکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں پورے گلگت بلتستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بھی دی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے گرفتاری کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی رہنما کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور انتخابی عمل مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 7 جون کو جبکہ بلدیاتی انتخابات 14 جون کو منعقد ہونے جا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












