اتوار، 31-مئی،2026
اتوار 1447/12/14هـ (31-05-2026م)

اسلام آباد: بھارہ کہو میں گاڑیوں کی ریس نے چار افراد کی جان لے لی

31 مئی, 2026 14:55

بھارہ کہو میں دو تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان ریس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں کو تصادم کا سامنا کرنا پڑا، جس سے چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے بھارہ کہو میں اٹھال چوک کے قریب ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے درج کی گئی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دو مہنگی اور تیز رفتار گاڑیاں، جن میں ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر اور دوسری ایکوا گاڑی شامل تھی، سڑک پر خطرناک ریس لگا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہنگو: تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر چار بچے جاں بحق

اسی دوران تیز رفتاری کے باعث دونوں گاڑیاں بے قابو ہو کر سڑک پر چلنے والے موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گئیں اور تباہی مچ گئی۔

حادثے کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور انسانی جانوں کی پرواہ کیے بغیر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں حادثہ زدہ گاڑیاں تحویل میں لے کر تھانے میں بند کر دی ہیں اور فرار ڈرائیوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے چار افراد میں سے دو کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ باقی دو افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔