اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

اگلے برس حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

01 جون, 2026 13:23

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے آئندہ حج سیزن 2027 کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج 2026 کی کامیاب تکمیل کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج کے انتظامات مجموعی طور پر بہتر رہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین نے مناسک حج سکون اور بہتر سہولیات کے ساتھ ادا کیے۔

انہوں نے کہا کہ حج 2026 کے دوران پاکستانی حجاج کیلئے رہائش، ٹرانسپورٹ اور علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر انداز میں یقینی بنایا گیا۔ شکایات کی شرح بھی انتہائی کم یعنی ایک فیصد سے بھی کم رہی، جو انتظامات کی بہتری کا واضح ثبوت ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ حج آپریشن حکومت پاکستان، حج مشن اور سعودی حکومت کے درمیان بہترین تعاون کا نتیجہ ہے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے آئندہ حج پالیسی کے حوالے سے ابتدائی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس لیے جو لوگ 2027 میں حج پر جانے کے خواہشمند ہیں وہ ابھی سے تیاری شروع کریں تاکہ کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

وفاقی وزیر کے مطابق حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ آئندہ حج انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور عازمین کو پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ حجاج کرام کی آسانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سال حج کے انتظامات مزید بہتر اور منظم انداز میں کیے جائیں گے تاکہ پاکستانی عازمین بغیر کسی پریشانی کے اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی کر سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔