بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

بجٹ میں کیا کچھ سستا ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

01 جون, 2026 10:25

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے قبل پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری مذاکرات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق متعدد درآمدی اشیا پر ٹیکسوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی تجاویز زیر غور ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف درآمدی اشیا نسبتاً سستی ہو سکتی ہیں۔

درآمدی اشیا سستی ہونے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت درآمدی اشیا پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر غور کر رہی ہے، جن میں خاص طور پر امپورٹڈ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔

صنعتی اور برآمدی شعبے کو ریلیف

آئندہ بجٹ میں ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے خام مال پر ٹیرف کم کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں، تاکہ مقامی صنعت کو عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل بنایا جا سکے۔

اسی طرح ٹیلی کام سیکٹر میں فائیو جی کے آلات اور مشینری پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے، جبکہ زرعی شعبے کے لیے بھی درآمدی مشینری اور پرزہ جات سستے کیے جانے کی تجویز ہے۔

ٹیرف پالیسی میں بڑی تبدیلیاں

ذرائع کے مطابق حکومت نے نیشنل ٹیرف پالیسی کا نیا مسودہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت ہزاروں ٹیرف لائنز پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی جا سکتی ہے۔

اس پالیسی کے تحت مختلف شرح والے ٹیرف سلیبز میں بھی تبدیلی کی تجاویز زیر غور ہیں، جس سے درآمدی لاگت میں مجموعی کمی متوقع ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے کو بھی فائدہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں اور بائیک کی تیاری کے لیے مشینری اور آلات پر بھی اضافی کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے اس شعبے کی ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اگر یہ تمام تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو آئندہ بجٹ میں صارفین اور صنعت دونوں کو اہم ریلیف مل سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔