ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

شانگلہ میں کچے مکان کا کمرہ گرنے سے 6 بچے جاں بحق

02 جون, 2026 11:54

شانگلہ کی تحصیل الپوری میں کچے گھر کا کمرہ گرنے سے 6 معصوم بچے جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے رحیم آباد کوزہ الپوری میں رات گئے ایک انتہائی دلخراش حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک کچے گھر کے کمرے کی چھت کا شہتیر ٹوٹ گیا۔

شہتیر ٹوٹنے کے باعث پورا کمرہ اچانک منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں وہاں سوئے ہوئے 7 بچے ملبے تلے دب گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات کے تقریباً 2 بجے پیش آیا، جب سب گہری نیند میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں دو منزلہ کچا مکان گر گیا، 2 خواتین اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

یہ گھر 2 کچے کمروں پر مشتمل تھا اور حادثے کی رات وہاں کچھ مہمان بھی آئے ہوئے تھے۔ متاثرہ بچوں میں 3 بچیاں اس گھر رہائشی تھیں جبکہ 4 بچیاں دوسرے گھر سے مہمان کے طور پر آئی ہوئی تھیں۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ ریسکیو ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تمام 7 بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے، تاہم ان میں سے 6 بچے دم توڑ چکے تھے۔

جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سے 15 سال کے درمیان ہیں، جبکہ ایک بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس اندوہناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔