اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، لبنان پر اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفون پر اہم رابطہ ہوا ہے۔
اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ نازک صورتحال اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، عاصم افتخار
انہوں نے بیروت کے کچھ مخصوص علاقوں پر ممکنہ اسرائیلی حملوں کے احکامات کو بھی خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔
عباس عراقچی نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی تعریف کی اور درخواست کی کہ کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے بھی پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مفاہمت کو محفوظ رکھنا اور جنگ بندی کا تسلسل خطے کو مزید کسی بڑے بحران اور کشیدگی سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











