تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا؛ انتہائی اہم رہنما ن لیگ میں شامل

PTI suffers major setback, leader joins PMLN
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما خواجہ محمد شفیق نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ خواجہ محمد شفیق اس سے پہلے نیل اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور پی ٹی آئی کے مظفرآباد سے سابق جنرل سیکریٹری رہ چکے ہیں۔
مظفرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران خواجہ محمد شفیق نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، جلسہ آزاد کشمیر میں آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی حکمت عملی کے جائزے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خواجہ محمد شفیق کے اس فیصلے کو مقامی سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی شمولیت سے علاقے میں مسلم لیگ ن کی سیاسی پوزیشن مزید مضبوط ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
جلسے میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے بھی شرکت کی۔ پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت حلقے کے رہنما راجا ثاقب مجید اور راجا ابراہیم نے بھی خطاب کیا۔ رہنماؤں نے اپنے خطابات میں پارٹی کی آئندہ انتخابی تیاریوں اور سیاسی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










