پاکستان اور ایتھوپیا کا ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ایتھوپیا نے ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور عوامی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفود کے تبادلوں، معلومات کے اشتراک اور ثقافتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایتھوپیا کے سفیر نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات اور مشترکہ اقدار پر روشنی ڈالتے ہوئے ایتھوپین ایئرلائنز کے کردار کو سراہا، جو پاکستان اور افریقہ کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
سفیر نے دونوں ممالک کی ثقافتی وزارتوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) کی تجویز بھی پیش کی، جس کا مقصد مشترکہ ثقافتی اور سیاحتی منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر نے اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











