ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی

05 جون, 2026 15:09

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، گرج چمک اور ژالہ باری کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسم شدید خراب رہنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع جیسے راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، ڈی جی خان، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کئی اضلاع میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان کے اسکردو، ہنزہ، نگر، استور، شگر اور دیامر جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، کوٹلی، پونچھ اور بھمبر میں بھی خراب موسم کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس سے کمزور عمارتوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ادارے کے مطابق شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ اس سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر قراقرم ہائی وے، ناران روڈ اور اسکردو جانے والے راستے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔