گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ پولنگ اسٹیشنز کی کیٹگریز کی تفصیلات سامنے آگئیں

GB polls 2026 polling stations categories revealed
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے حوالے سے پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
مجموعی طور پر 1391 پولنگ اسٹیشنز میں سے 551 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ 349 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 488 کو نارمل کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ ہر کیٹیگری کے مطابق سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنایا جا سکے۔
گلگت ضلع کے 253 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اسی ضلع میں 48 پولنگ اسٹیشن حساس اور 51 کو نارمل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ غذر میں مجموعی طور پر 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 انتہائی حساس، 52 حساس اور 83 نارمل کیٹیگری میں رکھے گئے ہیں۔
نگر میں 85 پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 انتہائی حساس، 39 حساس اور 28 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔ ہنزہ میں 88 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کو انتہائی حساس، 31 کو حساس اور 33 کو نارمل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
اسکردو ضلع میں 208 پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 انتہائی حساس قرار پائے ہیں، جبکہ 51 حساس اور 88 نارمل کیٹیگری میں شامل ہیں۔ شگر میں 71 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 انتہائی حساس، 23 حساس اور 31 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔
کھرمنگ میں 43 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 انتہائی حساس، 10 حساس اور 12 نارمل کیٹیگری میں شامل ہیں۔ گانچھے کے 154 پولنگ اسٹیشنز میں سے 26 انتہائی حساس، 39 حساس اور 89 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔
استور میں 108 پولنگ اسٹیشنز میں سے 34 انتہائی حساس اور 34 حساس جبکہ 40 کو نارمل کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ دیامر میں صورتحال نسبتاً زیادہ حساس قرار دی گئی ہے جہاں 174 پولنگ اسٹیشنز میں سے 119 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس ضلع میں 22 پولنگ اسٹیشن حساس اور 33 نارمل کیٹیگری میں شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










