ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

خوارجی  کمانڈر شریعت کے نفاذ اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار دہشتگرد کا بیان

06 جون, 2026 14:33

پاکستانی سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ کا کہنا ہے کہ خوارجی  کمانڈر شریعت کے نفاذ اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔

پاکستانی سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ کا اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ 12 جنوری 2025 کو ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی، تمام خوارجی کمانڈروں کے ساتھ60 سے 70افغانی موجود ہیں۔

خارجی عمر دین کا کہنا تھا یہ خوارجی نیٹ ورک شادی خیل بیس پر حملے اور کوٹہ خواہ روڈ پر دھماکے میں بھی ملوث تھا، واقعے میں7 پولیس اہلکار ماہ رمضان میں شہید ہوئے۔

عمر دین عرف جذبہ نے کہا کہ خوارجی منشیات کے عادی، مرکز کے اندر غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، خوارجی کمانڈر لڑکوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات  کرتے ہیں، فتنہ الخوارج کو افغانستان میں موجود خوارجی کمانڈروں سے مالی معاونت حاصل ہوتی ہے۔

 خوارجی عمر دین نے کہا کہ خوارجی گروہ بھتہ خوری، گاڑیاں چھیننے ،اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہے، خوارجی  کمانڈر شریعت کے نفاذ اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، نوجوانوں سے اپیل ہے وہ خوارج کے جھوٹے دعوؤں سے بچیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔