ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی

06 جون, 2026 12:49

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی اور بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں میں دیر، چترال، سوات، کوہستان اور مالاکنڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوات، چترال اور دیر کے چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ چارسدہ اور مردان سمیت دیگر میدانی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بعض علاقوں میں بادل گرجنے اور بجلی چمکنے کا بھی امکان ہے۔

اسی طرح ہری پور، وزیرستان اور کرم کے کچھ حصوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے ان علاقوں میں موسم قدرے خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ گرمی کی شدت برقرار رہنے کے باعث شہریوں کو دن کے اوقات میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔