بدھ، 10-جون،2026
منگل 1447/12/23هـ (09-06-2026م)

گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

08 جون, 2026 14:29

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر صدر زرداری اور بلاول بھٹو کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے بیان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور انتخابات جی بی کی عوام کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اکثریتی سیاسی جماعت کے طورپر سامنے آئی جس پر مبارکباد کی مستحق ہے، صدرآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا، سیاسی گرمیوں میں بھرپور شرکت پر گلگت بلتستان کے عوام بھی لائق تحسین ہیں، پرامن شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن یقینی بنایا جو قابل ستائش ہے، پرامن انتخابات کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی کردار ادا کیا جس پر وہ بھی شاباش کے مستحق ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔