گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات؛ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری؛ پیپلزپارٹی سب سے آگے

PPP-N League Alliance Likely in Gilgit-Baltistan Government Formation
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے پولنگ مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور 24 میں سے 18 نشستوں کے نتائج میں 9 حلقوں میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔
دوسری جانب آزاد امیدوار بھی مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہے ہیں اور اب تک 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) 2 نشستوں اور مجلس وحدت مسلمین ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ جی بی اے 1، جی بی اے 4، جی بی اے 5، جی بی اے 7، جی بی اے 9، جی بی اے 10، جی بی اے 11، جی بی اے 12 اور جی بی اے 19 میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین نے جی بی اے 8 کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جی بی اے 20 اور جی بی اے 22 سے کامیاب ہوئے ہیں۔
آزاد امیدواروں نے بھی کئی اہم حلقوں میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ جی بی اے 3، جی بی اے 6، جی بی اے 16، جی بی اے 21، جی بی اے 23 اور جی بی اے 24 میں آزاد امیدوار کامیاب رہے۔
اتوار کے روز گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں پولنگ کا عمل صبح سے شام تک جاری رہا۔ ووٹرز کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کئی علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں بھی دیکھنے میں آئیں۔ پولنگ کے اختتام کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور مختلف حلقوں سے نتائج موصول ہونا شروع ہوئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












