بدھ، 10-جون،2026
منگل 1447/12/23هـ (09-06-2026م)

الیکٹرک بائیک اب ہر شہری کی دسترس میں؛ حکومت کی بڑی اسکیم سامنے آگئی

09 جون, 2026 11:45

حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ایک اہم منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت شہریوں کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق لاہور میں شہریوں کے لیے الیکٹرک بائیکس کو رینٹ پر دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت عوام کو ماحول دوست سفری سہولت آسانی سے دستیاب ہوگی جس سے پیٹرول کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

الیکٹرک بائیکس نہ صرف ایندھن کی بچت کریں گی بلکہ فضائی آلودگی میں کمی لا کر شہر کے ماحول کو بھی بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔

ابتدائی مرحلے میں پنجاب حکومت 10 ہزار الیکٹرک بائیکس رینٹ پر فراہم کرے گی، جبکہ شہر بھر میں 300 ڈاکنگ اور چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی ان اسٹیشنز کے لیے زمین فراہم کرے گی تاکہ رہائشی اور تجارتی علاقوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے مقامات کے درمیان بہتر رابطہ ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ حکام کے مطابق اس منصوبے کے نفاذ سے لاہور میں کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں سالانہ ہزاروں ٹن کاربن کم ہونے اور اسموگ و آلودگی کی سطح بہتر ہونے کی توقع ہے۔

یہ سروس طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کے لیے ایک سستی اور جدید سفری سہولت فراہم کرے گی، جس تک رسائی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگی۔

تاہم حکومت نے ابھی تک کرائے کی تفصیلات جاری نہیں کیں اور یہ بھی واضح نہیں کہ بائیکس گھنٹوں یا روزانہ کی بنیاد پر دستیاب ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔