پاکستان آرمی دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے پر عزم ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Pakistan Army Committed to Enhancing Defense Cooperation: Asim Munir
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق لبنامی آرمی چیف کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں خطے کی بدلتی صورتحال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی، افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لبنان سے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔
دوران ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آرمی دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔ جنرل روڈولف ہائکل نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لبنانی آرمی چیف نے علاقائی امن و استحکام میں پاک افواج کے کردار کی تعریف کی، ملاقات میں تربیتی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی، پاکستان اور لبنان کی افواج کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لبنانی آرمی چیف کا دورہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار پایا، پاک لبنان فوجی قیادت نے دوطرفہ عسکری روابط بڑھانے پر زور دیا، دورہ پاکستان و لبنان کے درمیان دفاعی شراکت داری کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









