پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Good News for Passport Applicants
پاسپورٹ کی سہولتوں کو شہریوں کے گھر تک پہنچانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اس منصوبے سے متعلق نئے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کے لیے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس شروع کی جائے گی۔ اس سروس کے تحت شہری اب اپنے گھر بیٹھے پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد دفاتر کے چکر کم کرنا اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
اجلاس میں پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل ایپ کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس ایپ کے ذریعے شہری آن لائن درخواست دے سکیں گے اور اپنی درخواست کے اسٹیٹس کو بھی ٹریک کر سکیں گے۔
محمد علی رندھاوا نے اجلاس میں ڈیجیٹل سروسز اور آن لائن ادائیگی کے نظام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاسپورٹ سروسز کو مزید شفاف، تیز اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے سے شہریوں کو طویل قطاروں اور دفاتر کے چکر سے نجات ملے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










