بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی؛ ن لیگ نے اتفاق کرلیا

10 جون, 2026 09:52

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج اور آئندہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کی۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان میں سب سے بڑی جماعت کو حکومت بنانے کا حق ملنا چاہیے۔ اس حوالے سے سیاسی استحکام اور عوامی مینڈیٹ کے احترام پر بھی زور دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے گلگت بلتستان کے معاملات پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنما جلد ملاقات کر کے حکومت سازی اور دیگر اہم امور پر غور کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خوشگوار انداز میں کہا کہ بلاول بھٹو نے اس بار انتخابی مہم بہت مؤثر انداز میں چلائی۔ اس پر صدر آصف علی زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آخر بیٹا کس کا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔