18 سے 45 سال کی عمر کی خواتین کے لیے اہم خبر آگئی؛ حکومت کا بڑا اقدام

Big Relief for Women Aged 18–45
پنجاب حکومت نے دیہی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
اس پروگرام کا نام ”شی تھریڈز“ رکھا گیا ہے، جس کا مقصد خواتین کو ٹیکسٹائل سیکٹر میں جدید مہارتیں سکھانا ہے۔ اس منصوبے کے لیے 310 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں کی خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام میں 18 سے 45 سال تک کی مڈل پاس خواتین کو شامل کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کے تحت منتخب خواتین کو ٹیکسٹائل انڈسٹری سے متعلق جدید کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ ان کورسز میں مشین آپریٹنگ، فیبرک کوالٹی چیکنگ، کٹنگ، پیٹرن میکنگ اور اپیرل پلاننگ جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ تربیت کا عمل لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جاری ہے۔
اس منصوبے کی ایک اہم بات یہ ہے کہ تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ آسانی سے تربیتی مراکز تک پہنچ سکیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں اس نوعیت کے کورسز سے 2500 خواتین فارغ التحصیل ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 773 خواتین کو مختلف ٹیکسٹائل صنعتوں میں ملازمت بھی مل چکی ہے۔
اس وقت 1150 خواتین اس پروگرام میں تربیت حاصل کر رہی ہیں جبکہ آئندہ سال مزید 1350 خواتین کو شامل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









