جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانا اور بھی آسان ہو گیا؛ طریقہ جانیے

11 جون, 2026 12:00

 وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے پورے عمل کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کر دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ اصلاحاتی اقدام آئی جی اسلام آباد اور چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں کو تیز، آسان اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ لائسنس کے حصول میں وقت اور مشکلات دونوں کم ہو سکیں۔

نئے نظام کے تحت اب شہریوں کو لائسنس بنوانے کے لیے اضافی کاغذات یا فوٹو کاپیاں ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ درخواست دہندہ صرف اپنا اصل قومی شناختی کارڈ لے کر متعلقہ مرکز پر جا کر لائسنس حاصل کر سکے گا۔ اس تبدیلی سے کاغذی کارروائی میں نمایاں کمی آئے گی۔

مزید یہ کہ لائسنس فیس کی ادائیگی کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ شہری اب بینکنگ ایپس، موبائل والٹس اور دیگر آن لائن ذرائع کے ذریعے موقع پر ہی فیس ادا کر سکیں گے۔

اس سے قبل بھی اسلام آباد ٹریفک پولیس چالان کی ادائیگی کو کیش لیس کر چکی ہے۔ اب لائسنسنگ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے بعد شہریوں کے لیے ایک مکمل جدید ٹریفک سروس نظام تشکیل پا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔