پاک فوج نے برطانیہ میں انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 جیت لیا

Pakistan Army Wins Peace Competition
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے برطانیہ میں انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 جیت لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ تمام بڑے اعزازات بھی اپنے نام کر لیے۔ مقابلے میں بہترین پیس اسٹکر اور بہترین ڈرلر کے ایوارڈز بھی پاکستانی ٹیم نے حاصل کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر حیدر گلزار کی قیادت میں 9رکنی پاکستانی دستہ 5جون کو برطانیہ پہنچا تھا، سالانہ مقابلے میں مختلف ممالک کی افواج کی 16ٹیموں نے شرکت کی، کامیابی پاکستانی افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بہترین تربیت کی عکاس ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











