پاکستان میں محرم کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

When Will Muharram Moon Appear
محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے اپنی ابتدائی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے قمری مہینے کا چاند 15 جون 2026 کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اسی روز شام کے وقت ملک میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جون کو 29 ذوالحج ہوگی اور اس شام چاند کی عمر اور رویت کے حالات ایسے نہیں ہوں گے کہ اسے آسانی سے دیکھا جا سکے۔ اسی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر نہیں آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کی شام ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ اس کے باوجود فلکیاتی حسابات کے مطابق چاند کی رویت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں چاند رات 7 بج کر 59 منٹ پر غروب ہوگا۔ سندھ میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 5 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں چاند رات 8 بج کر 7 منٹ تک افق پر موجود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چاند رات 8 بج کر 12 منٹ پر غروب ہو جائے گا۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ تک دیکھا جا سکے گا جبکہ بلوچستان میں چاند سب سے زیادہ دیر تک افق پر موجود رہے گا اور رات 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔
محکمہ موسمیات کی ابتدائی پیش گوئی کے مطابق 15 جون کی شام چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم محرم الحرام 16 جون 2026 بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم محرم الحرام کے آغاز اور چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنے اجلاس کے بعد کرے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











