وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری، عمر ایوب اشتہاری قرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکار کی شہادت کیس میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، جبکہ عمر ایوب سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار کی شہادت کے کیس پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو ایوان میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں، بیرسٹر گوہر
دوران سماعت عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، عامر مغل اور حفیظ الرحمن سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، جس پر جج نے واضح کیا کہ اعظم سواتی کی حد تک کیس کا ٹرائل باقاعدگی سے جاری رہے گا۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ آج کی کارروائی کے دوران استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ نون میں درج کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












