منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

15 جون, 2026 14:42

پنجاب حکومت نے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) کو اب “دستک ایپ” کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق اس نئے نظام کے بعد شہری اپنے موبائل فون کے ذریعے مختلف لائسنس خدمات حاصل کر سکیں گے۔ اب لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ پہلے سے موجود لائسنس کی تجدید بھی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی شہری کا ڈرائیونگ لائسنس گم ہو جائے یا خراب ہو جائے تو وہ ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے بھی آن لائن درخواست دے سکتا ہے۔ اس سہولت سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی۔

مزید یہ کہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد اب بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بھی دستک ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروا سکیں گے۔ اس اقدام سے بیرون ملک جانے والوں کو بڑی آسانی حاصل ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لرنر لائسنس کی فیس 500 روپے فی کیٹیگری مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی فیس گاڑی کی کیٹیگری کے مطابق سرکاری قواعد کے تحت وصول کی جائے گی۔

دستک ایپ گوگل پلے اسٹور سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس ایپ میں موٹر سائیکل، کار، جیپ، ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی سمیت مختلف اقسام کے لائسنس سے متعلق مکمل معلومات اور خدمات دستیاب ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔