پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

بلاول بھٹو کا امریکہ ایران معاہدے کا خیر مقدم، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

15 جون, 2026 11:42

بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی استحکام اور امن کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں جاری شدید کشیدگی میں کمی لانے اور پائیدار امن کے قیام کی طرف ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ثالثی کامیاب، وزیر اعظم نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے طے پانے کا اعلان کردیا

بلاول بھٹو نے اس عظیم سفارتی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف، ان کی قابل قیادت اور مصلحت پسند وژن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے علاقائی استحکام اور امن کے عمل کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مستقل اور ثابت قدم حمایت کو بھی دل کھول کر سراہا۔

انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور دیگر دوست ممالک کی انتھک سفارتی کوششوں کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اس مشکل عمل کو ممکن بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔