خانیوال میں کار پر اندھا دھند فائرنگ، عدالت میں پیشی کیلئے جانے والے 4 افراد جاں بحق

خانیوال میں مسلح افراد نے عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پنجاب کے ضلع خانیوال کے نیازی چوک کے قریب گھات لگائے بیٹھے مسلح حملہ آوروں نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق کار پر ہونے والی اس شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی پانی کے ٹینکر پر فائرنگ سے ڈرائیور اور ہیلپر جاں بحق
پولیس نے جاں بحق ہونے والے 3 مقتولین کی شناخت زکا اللہ، مجید اور اسماعیل کے ناموں سے کی ہے جبکہ ایک مقتول کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق تمام مقتولین اپنے کسی کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ دشمنوں نے انہیں نشانہ بنا لیا۔
حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سارا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












