منگل، 16-جون،2026
منگل 1448/01/01هـ (16-06-2026م)

عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے، فوری اسپتال منتقل کیا جائے، بیرسٹر گوہر

15 جون, 2026 15:19

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گزشتہ رات جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں انجکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ابھی یہ انتہائی تشویشناک اطلاع ملی ہے کہ عمران خان کو گزشتہ رات دوبارہ پمز اسپتال لے جایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں عمران خان کو کوئی انجکشن لگایا گیا اور اس طبی عمل کے فوراً بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو ایوان میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خان صاحب کو علاج معالجے کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے اور انہیں جیل میں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عمران خان کی فیملی کو ان سے فوری ملاقات کی اجازت اور رسائی دی جائے تاکہ ان کی اصل حالت کا پتہ چل سکے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے انتظامیہ سے خان صاحب کی موجودہ میڈیکل صورتحال سے متعلق قوم کو فوری طور پر آگاہ کرنے کا بھی کہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔