بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big News for BISP Beneficiaries
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحق خواتین کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے موبائل سم کے حصول کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
حکام کے مطابق اب تمام اہل خواتین 30 جون 2026 تک اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے مفت موبائل سم حاصل کر سکتی ہیں۔ اس سہولت کا مقصد مستحق خواتین کو مالی معاونت کے نظام سے زیادہ آسانی سے جوڑنا ہے۔
بی آئی ایس پی انتظامیہ نے کہا کہ جن خواتین نے ابھی تک اپنی سم حاصل نہیں کی، وہ جلد از جلد اپنا شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون لے کر قریبی دفتر سے رجوع کریں تاکہ رجسٹریشن مکمل کی جا سکے۔
حکومت پاکستان پہلے ہی وزیراعظم کے “کیش لیس پاکستان” منصوبے کے تحت بی آئی ایس پی کے تمام مستحقین کو ڈیجیٹل والٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ اس نظام کے ذریعے مالی امداد براہ راست مستحقین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔
حکام کے مطابق ڈیجیٹل والٹ سسٹم سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور رقوم کی ترسیل میں تاخیر اور کٹوتی کے امکانات کم ہو جائیں گے۔ اس سے خواتین کو مالی خودمختاری حاصل ہوگی اور وہ آسانی سے اپنی امداد تک رسائی حاصل کر سکیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










