شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ ڈرائیونگ لائسنس فٹنس سرٹیفکیٹ اب مفت ملے گا!!! مگر کیسے؟ جانیے

Big News: Free Fitness Certificate
شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے حکومت نے ایک نئی سہولت متعارف کروا دی ہے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق ابتدائی طور پر شہر کے 13 سرکاری اسپتالوں میں فری میڈیکل فٹنس کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ ان کاؤنٹرز کے ذریعے لائسنس کے خواہشمند افراد کو بغیر کسی فیس کے میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
ان اسپتالوں میں ڈی ایچ کیو میاں میر، ڈی ایچ کیو مزنگ، جنرل اسپتال غازی آباد، ٹی ایچ کیو سبزہ زار، گورنمنٹ جنرل اسپتال سمن آباد، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ، بلال گنج، سوڈیوال، کاہنہ، رائے ونڈ اور سوامی نگر شالیمار شامل ہیں۔
حکام کے مطابق کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈرائیونگ کے معیار کو بہتر بنانا اور سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کی روک تھام کے لیے جدید ڈیجیٹل سسٹم بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو محکمہ صحت کے آن لائن ڈیٹا سے منسلک کرنے پر بھی کام جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










