محراب پور میں زہریلی غذا سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

محراب پور میں گھر کے 7 افراد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 4 تشویشناک حالت میں گمس اسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
سندھ کے ضلع محراب پور کی غلہ منڈی کے معروف بیوپاری استاد اختر بیگ کے گھر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔
ان تمام افراد کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال محراب پور منتقل کیا گیا، لیکن وہاں علاج کے دوران 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ دیگر 4 افراد کی حالت غیر ہونے پر انہیں گمس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ نے پہلی بار دفاع کے لیے فنڈز دیئے، یہ بھتہ نہیں آئینی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہال ملک، ارشاد ملک اور احتشام ملک کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تشویشناک حالت میں زیر علاج مریضوں میں عرفان، حناف، صائمہ اور عثمان شامل ہیں، جنہیں بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹروں اور متاثرہ خاندان کی جانب سے ہلاکتوں کی اصل وجہ کے بارے میں اب تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان تمام افراد نے ممکنہ طور پر کوئی زہریلی غذا استعمال کی تھی، جس نے زہر کا کام کیا۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








