سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

Another big boost for government employees' salaries
قومی اسمبلی میں بجٹ تجاویز پر بحث کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا۔
پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ اضافہ موجودہ مہنگائی کے پیش نظر مزید بڑھایا جائے تاکہ ملازمین کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
اجلاس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور کسان سب سے زیادہ مہنگائی کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔ ہر نئے بجٹ کے بعد ان طبقات کے اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے، جبکہ آمدنی اسی رفتار سے نہیں بڑھتی۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا اثر کسی حد تک پورا کر لیتے ہیں، لیکن تنخواہ دار طبقے کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے سرکاری ملازمین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، لیکن موجودہ معاشی حالات میں یہ اضافہ ناکافی محسوس ہوتا ہے۔ ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملازمین اور پنشنرز کو زیادہ ریلیف دیا تھا، اس لیے اس بار بھی تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 10 فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









