گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کردی

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے انہیں فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ممبران کی جانب سے الیکٹرانک چالان سسٹم، تھرڈ پارٹی انشورنس اور بھاری جرمانوں کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کی بھرپور تائید کی ہے اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور ٹریفک پولیس کی غلط پالیسیوں نے ٹرانسپورٹرز کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کیا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر نے پبلک ٹرانسپورٹرز سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ مسئلہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ کا نہیں ہے، بلکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو بھی بلکل اسی طرح کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی سندھ حکومت سے سبسڈی نہ ملنے پر شہر بھر میں ہڑتال
اس ہڑتال کے باعث کراچی میں تمام بسیں، منی بسیں اور کوچز اڈوں پر کھڑی ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ سڑکوں پر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے بھی 1، 1 لاکھ روپے کے چالان کیے جا رہے ہیں، جو کہ سراسر زیادتی ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبات ماننے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے ممبران سے مشاورت کے بعد بہت جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے کیونکہ سندھ اور وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











