جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

نئی سرکاری آسامیاں!!! بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

19 جون, 2026 11:40

وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس کی افرادی قوت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 1934 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھرتیاں اسلام آباد پولیس کے مختلف شعبوں میں کی جائیں گی۔ خاص طور پر اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لاء اینڈ آرڈر ڈویژن کو مضبوط بنایا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد دارالحکومت میں سیکیورٹی نظام کو بہتر کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وی آئی پیز اور حساس مقامات کی حفاظت کے لیے 997 نئی آسامیاں رکھی گئی ہیں۔ جبکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مزید 937 آسامیاں منظور کی گئی ہیں۔

نئی بھرتیوں میں بڑی تعداد میں کانسٹیبلز شامل کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 1580 کانسٹیبل اور 180 ہیڈ کانسٹیبل فورس کا حصہ بنیں گے۔ اس کے ساتھ فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کے لیے 24 انسپکٹرز بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

مزید یہ کہ 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (ASI) اور 50 سب انسپکٹرز کو بھی براہ راست بھرتی کیا جائے گا۔ یہ اہلکار مختلف شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور پولیسنگ نظام کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔